رانا ثنا اللہ نے بھی اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور محسن نقوی کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے جو ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنایا جارہا ہے۔ نواز شریف کو غلط طریقے سے پارٹی قیادت سے الگ کیا گیا تھا، پارٹی میں یہ سوچ موجود ہے کہ وہ فیصلے ختم ہوگئے نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر بنیں۔رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت فارمیشن کے مرحلے میں ہے کابینہ اب تک مکمل نہیں، آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کے پاس کوئی ایکسٹرا پاور نہیں ہوتی، یہ بات ٹھیک ہے کہ نائب وزیراعظم کے پاورز الگ سے آئین میں درج نہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ عہدہ سے صرف یہ واضح کرنا ہوتا ہے کہ یہ دیگر میں سینیئر ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں بنے تو یہ بات ختم نہیں ہو رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں