کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے؟انہوں نے کہا کہ بات ان کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب ان کی بات کرنی پڑے گی۔کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟غزہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج فلسطین میں عام شہریوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت 35 ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا، امریکا انسانی حقوق کا علمبردار نہیں قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو ہمت نہیں ہوئی، جنوبی افریقا عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close