اربوں روپے کی اووربلنگ پر لیسکو افسر گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ افسر سمیت 3 ملازمین کو اووربلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کے بلوں میں 59738 اضافی یونٹس شامل کیے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایک کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے گرفتار ہونے والوں میں سپری ٹنڈنگ انجینئر ایس ای محمد امیر، ایس ڈی او غلام عباس، میٹر انسپکٹر اور محمد شفیق شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close