اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ پر 83 اراکین کی فہرست جاری کردی گئی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں