مریم نواز کا ٹک ٹاک ویڈیوز پر تنقید کرنیوالوں کو کرارہ جواب

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خدمت کریں تاکہ آپ کی بھی ویڈیوز بنیں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے باہر نکل کرخدمت کریں۔

لاہور میں فیلڈ اسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی خواب تھا، فیلڈ اسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ فیلڈ اسپتال میں ایک کلینک پر موجود تمام سہولیات موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی سہولت دستیاب ہوگی، فیلڈ اسپتال میں اوپی ڈی،حفاظتی ٹیکوں،ابتدائی طبی امدادمیسرہوگی، ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی موجود ہے، ایکسرے مشین، ریڈیالوجی کی سہولت بھی فیلڈاسپتال میں ہے۔ فیلڈاسپتال میں الٹراساؤنڈ،ای سی جی،فارمیسی، زچہ اوربچہ کی سہولت بھی موجود ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہرغریب تک صحت کی سہولت پہنچائے گی، پنجاب میں ادویات ماڈرن طریقے سے اسٹور کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ہیلتھ کارڈ پرگرام شروع کیا اور کامیابی سے چلایا، ہیلتھ کارڈ کیلئے10،10بستروں پرمشتمل اسپتال بنائے گئے، اپنوں کونواز نے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close