پشاور(پی این آئی)عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو کیا ٹاسک دے دیا؟وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بات ہو گی تو سب کے سامنے ہو گی، کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہو گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محکمۂ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مزدوروں کو پیسے دینے میں صنعت کاروں کو کوئی مسئلہ نہیں، ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتہ ہے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا ہے گڈ گورننس اور مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات ہوں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں