تحریک انصاف نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا، کراچی کے ایم این ایز اپنے گھر والوں سے پوچھیں، یہ لوگ مسترد شدہ لوگ ہیں، ہم کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close