جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ، فیصل واوڈا نےعدالت سے اہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے معاملےپر سینیٹر فیصل واوڈا نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

آرٹیکل 19 اے کے تحت دائر کی گئی درخواست میں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کردیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے۔گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close