تنخواہوں میں بھاری اضافے کی تیاریاں

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں،عارضی بنیادوں پر بھرتی مینجمنٹ پوزیشن ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافے کی تجویزدے دی گئی۔

دستاویز کے مطابق ایم پی ون سکیل ملازمین کی تنخواہوں میں 2لاکھ 83ہزار 625روپے کا بڑااضافہ تجویزکیا گیا ہے جبکہ ایم پی ٹو سکیل ملازمین کی تنخواہوں میں ایک لاکھ 50ہزار 620روپے کا اضافہ تجویزکیا گیا، اسی طرح ایم پی تھری سکیل ملازمین کی تنخواہوں میں 89ہزار 922روپے اضافے کی تجویزکیا گیا۔دستاویز کے مطابق اضافے سے ایم پی ون سکیل ملازمین کی تنخواہ 9لاکھ روپے سے بڑھ جائے گی،ایم پی ٹو سکیل ملازمین کی تنخواہ 4لاکھ 85ہزار، ایم پی تھری کی تنخواہ 2لاکھ 89ہزار سے تجاوز کر جائے گی،تنخواہوں میں اضافے سے سالانہ 2کروڑ 30لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، 2019کے بعد ان ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close