حامد رضا یا شیر افضل مروت؟ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام فائنل کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں،شیر افضل مروت کا نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیا،انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق ہمارے کیسز سنے جائیں،ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی ،کبھی کسی بھی پوائنٹ پر بات ہوئی تو ضرور بتا ؤ ں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close