شیر افضل مروت بڑی قربانی دینے کو تیار ہوگئے

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی ْآئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی سے اگر کسی اور کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چاہیئے تو میں یہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افضل شیر مروت نے بتایا کہ انہوں نے چئیرمین پی اے سی کے معاملے پر خان صاحب سے گزارشات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اگر کسی اور کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چاہیئے تو میں یہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔افضل شیر مروت نے کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا ہے اگر پی ٹی آئی سے کوئی آپ کو اُکساتا ہے تو آپ نظر انداز کریں۔ میں نے کہا آپ ان کو خاموش کروائیں۔ خان نے کہا یہ خاموش نہ بھی ہوں تو نظر انداز کریں اس سے آپ کا قد بڑھے گا۔افضل شیر مروت نے کہا کہ بانی چئیرمین نے میری موجودگی میں ایک صحافی سے کہا کل اس کا نام دے رہے ہیں۔ افضل شیر مروت نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد پر قبضے کے بیان کی تائید کرتا ہوں۔ہم ملین مارچ کریں گے اور دھرنا کریں گے. لیکن ہماری تحریک کا یہ ْآخری مرحلہ ہوگا۔یہ کوئی درجن بھر انڈے نہیں چُرائے ہمارے 85 ایم این ایز کا مینڈیٹ چُرایا گیا۔

ہوسکتا ہے کہ ہم پر ایک اور 9 مئی مسلط کر دیا جائے۔ 9 مئی کو نقصان ہمارا ہوا ، ورکرز ہمارے گرفتار اور شہید ہوئے۔ایک سال سے ہم پر قیامت صغری برپا کی گئی۔ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر اسمبلیوں پر بھیج دیا ، جنہیں بھیجا انہیں خود بھی نہیں پتا۔ ہمارے حلقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہباز شریف وزیر اعظم بنے،برسلز میں سمٹ میں اسحاق ڈار کو بھیج دیا ۔اسحاق ڈار لندن چلے گئے۔ اسحاق ڈار نے بطور وزیر خارجہ بیان دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پراعتراض نہیں افضل شیر مروت نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا بند کردیا، سیاستدانوں کو بند کردیا.ترسیلات زر میں 8 ارب ڈالر سالانہ کمی آگئی ہے ۔ گاڑمنٹس صنعت میں ہم نے 6 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا ۔گندم میں 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اب کہتے ہیں بیوروکریسی کی غلطی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں