سکیورٹی فورسز کی کارروائی،کئی دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی(پی این آئی)ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں ہلاک کردیے گئے۔ہلاک ہونے والوں میں سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close