ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے خصوصی طور پر لائسنس کا اجرا کررہے ہیں،لجز اسکولوں کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کالجز اسکولوں کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کے لیے گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اور اس سے زیادہ کے لوگوں کو ان کے گھر میں جاکر یہ سہولت فراہم کریں گے، ان کے گھر جاکر لائسنز بنایا جائے گا، یہ عوام کا حق ہے، ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری موبائل ٹریفک سہولت وین سے لرنرپرمٹ، لائسنس تجدید اور دیگر اہم سہولیات حاصل کرسکیں گے، تین موبائل ٹریفک وین پر مشتمل یہ سہولت مختلف پبلک مقامات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گی، موبائل ٹریفک ایجوکیشن وین مختلف نجی و تعلیمی اداروں اور سڑکوں پر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close