عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے؟ مولانا فضل الرحمٰن نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں؟ اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں آپ کہاں سے یہ سوال نکال کر لے آتے ہیں۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا موقع ملتا ہے تو کریں گے؟جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی ایسا پروگرام نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close