پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں شہریوں کو کچھ عرصے سے پاسپورٹ کے حصول میں غیرضروری تاخیر کا سامنا ہے، جس کا سبب لیمینیشن پیپر کی عدم دستیابی، پرنٹنگ پراسیس کی سستی اور دیگر تکنیکی مسائل بتائے جاتے ہیں۔

قانون کے مطابق نارمل کیٹیگری میں شہریوں کو پاسپورٹس تین ہفتوں میں اور ارجنٹ کیٹیگری میں پانچ دن کے اندر جاری ہونے چاہئیں مگر زمینی حقیقت اس سے بالکل مختلف ہو چکی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں شہریوں کو پاسپورٹس غیرمعمولی تاخیر سے مل رہے ہیں۔ نارمل کیٹیگری میں شہریوں کو پاسپورٹ کے لیے تین ہفتوں کی بجائے 4ماہ تک کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ارجنٹ کیٹیگری والے شہری بھی پانچ دن کی بجائے 15دن سے زائد انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاسپورٹ آفس کو فاسٹ ٹریک ایپلی کیشنز بہت زیادہ موصول ہو رہی ہیں، جن کی وجہ سے نارمل پاسپورٹس کی ڈلیوری تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close