ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے پاس مکمل اختیارات ہوں گے یا نہیں؟سینئر صحافی حامد میر کا تجزیہ

کراچی (پی این آئی)سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ڈپٹی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری ہونا مسلم لیگ( ن) کے اندر جاری رسہ کشی کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے، وہ ڈپٹی وزیراعظم تو بن گئے ہیں مگر ان کے پاس زیادہ اختیارات نہیں ہوں گے،ان کا دیگر وزارتوں میں اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میںکیا ۔پروگرام میں قانونی ماہر بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا کہ حکومت خود سے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے قدم نہیں کرے گی انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے مجبور کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں