تحریک انصاف کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے،آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے،ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close