میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے، پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کا اعلان

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے،عدالت پیشی پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ شاہ نے کہاکہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے ، پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے ، ہم نے کچھ نہیں کیا بے گناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہو رہے ہیں ۔طیبہ راجہ کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو چھوڑا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کے لیے پیش ہوتے ،میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں ، ڈیل ہوئی ہے تو مجھے گھر بٹھائیں آرام سے کیوں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close