شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن پر برس پڑے۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پی ٹی آئی ترجمان پر تنقید کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کیلئے ہمارے کچھ دوست کوششیں کر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close