ضمنی بلدیاتی انتخاب،پیپلز پارٹی کے امیدوارنےمیدان مار لیا

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے امیدوار ہمایوں خان ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہوگئے۔

اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں ضمنی بلدیاتی انتخاب ہوا جس میں پی پی پی کے امیدوار ہمایوں خان اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حیدر خان میاں خیل مدمقابل تھے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ہمایوں خان 8 ہزار 387 ووٹ لے کر انتخاب جیت گئے۔سنی اتحاد کے امیدوار حیدر خان میاں خیل 7 ہزار 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close