سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کئی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے

راولپنڈی(پی این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اوردھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close