عمران خان موجودہ آرمی چیف کو چیف بننے سےکیوں روکتے رہے؟ فیصل واوڈا برس پڑے

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی۔ہمیں پس منظر میں جانا ہو گا، پی ٹی آئی کے مطابق قمر باجوہ بہت برے آدمی تھے،انھوں نے رجیم گرائی تھی، پھر ان ہی کے پاس ہم واپس گئے اور ان سے کہا کہ ایک اور ایکسٹینشن لے لیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پھر یہ رجیم آ گئی۔ پھر اس رجیم نے سب کچھ کیا ۔ یہ بہت بری رجیم تھی۔ پھر اسی رجیم سے آج آپ پھر کہہ رہے ہیں کہ فوج سے بات کریں گے، نئے چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی آ گئے ہیں۔ تو آپ بتائیں کہ وہ سب برے تھے ، آج اچھے ہو گئے ہیں، یہ کیوں بیچ میں گیم ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ جب وقت پڑتا ہے تو ہم کسی کو گالی دے دیتے ہیں۔ جب وقت پڑتا ہے تو اسے گلے لگانے کی بات کرتے ہیں، پھریہ سب کچھ کرنے کا ، دھرنوں کا ، وہ بچے جو گاڑی کے نیچے آکر مر گئے۔ بیٹی ، بہن ہماری رپورٹر شہید ہو گئی۔

ایسے بہت سارے لوگ گئے، ارشد شریف کا قتل اسی زمانے میں ہو گیا۔ سب کچھ ہو گیا۔ اس کا فائدہ کیا ہوا، فائدہ یہ ہوا کہ اس وقت اس چیف کو چیف بننے سے روک رہے تھے اور کسی اپنے پسندیدہ کو چیف بنانا چاہ رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close