پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ،عمران خان کے پرانے ساتھی کا بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور حال ہی میں آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہوا، اس کا احتساب ہوگا ، اس کے لیے قانون سازی بھی ہوگی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا دل و دماغ سب دائیں بائیں ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور ان کی مقبولیت کے مزے پی ٹی آئی لوٹتی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو واٹس ایپ آتا تھا کہ کس کو کیا گالی دینی ہے ، پی ٹی آئی کے رہنما یہ سارے واٹس ایپ میسج بھی جمع کرا چکے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر معلوم ہوجائے کہ علی امین گنڈاپور کے کل کے بیان کے بعد انہوں نے کہاں کہاں رابطہ کیا اور کہاں کہاں معافی تلافی ہوئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بغیر ٹرائل کے ڈس کوالیفائی کیا گیا، میں آزاد امیدوار ہوں ، کسی پارٹی کا حصہ ہوں نہ بن رہاہوں، میرے فارم 47 میں چھولے نہیں کھاسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close