لاہور(پی این آئی) موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق اس بار موسم گرما میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور مئی 2024ء میں ہی پنجاب میں درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سکولوں کو 2ماہ سے زائد چھٹیاں ہوں گی۔ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں 8جون (بروز ہفتہ) سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سکول دوبارہ 19اگست (بروز پیر) کو کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آئندہ ماہ کے آخر میں اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں