وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکیاں, ن لیگی رہنما نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت حکومتی جماعتوں میں گورنر راج کی کوئی سوچ نہیں ہے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنا غیر ذمہ دارانہ بیان واپس لینا چاہیے، جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں چلتا۔ گنڈاپور کو وفاق سے اور وفاق کو ان سے تعاون کرنا چاہیے، حکومت بھی کرے اور اسلام آباد پرچڑھائی بھی کرے، ایسے کام نہیں چلے گا۔سعدرفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں اکثریت چاہتی ہے وہ جماعت کی ذمے داری سنبھالیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close