اسلام آباد (پی این آئی ) پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے کونسا عہدہ مانگ رہے ہیں؟ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہی ہے، اگلا گورنر سودا کرکے آئے گا۔ سنا ہے پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، وہ کہیں گے مجھے آپ نے برباد کیا ہے تو ایڈجسٹ بھی کریں۔اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ گورنر کے پاس اختیارات کیا ہوتے ہیں، وہ تو ایک ڈاک خانہ ہوتا ہے۔صوبوں میں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی مرکز میں حکومت ہے، ملک اس وقت مشکلات میں ہے۔
نواز شریف کی حکومت بھی کامیاب نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن کا ایک کام ہے کہ انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔ ہر کسی نے اپنا بغل بچہ رکھا ہوا ہے جس نے سودا کرنا ہے، پارلیمنٹ کی اس وقت کوئی وقعت نہیں رہی، یہاں لوگ جمہوریت سے تنگ آچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں