تعلیمی ادارے بند کر دیے

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں سکول اور مدارس بند کر دیئے گئے۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا، ملک بھر میں نماز استسقاء کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکولوں اور مدارس بند کرکے طلبا ءکو چھٹی دے دی گئی۔بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صورتحال ایسی ہی رہی تو مزید گرمی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close