انٹرنیٹ صارفین کیلئے بُری خبر، فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبرسب میرین کیبل کو 5 کٹ لگے ہیں اور کیبل ٹھیک ہونے میں ایک ماہ لگے گا۔ ذرائع پی ٹی اے کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔ پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے اس لئے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close