تحریک انصاف کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ضلع شرقی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ جس کے باعث بڑا جلسہ کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے، مزید چار ہفتوں تک کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 2 روزپہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنےکی اجازت نہیں دی، عدالت نے کہا کہ انہیں بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close