کس کی حمایت سے سینیٹر بنا؟ فیصل واوڈا نے کھل کر اظہار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی حمایت سے سینیٹر بنا جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں، ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے بہت کچھ سکھایا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی ستاروں میں اور چیئرمین چاند پر تھے۔فیصل واوڈا نے سینیٹر شپ کے لیے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حمایت پر ان جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سینیٹ میں واپسی کی اور دوسروں کی طرح بیٹھا نہیں رہا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلا، ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، جو کچھ ایوان میں ہوتا رہا وہ اب نہیں ہونے دیں گے، قانون بنائیں گے تو اس پر عمل بھی کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ باہر سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ جاری کردے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close