نواز شریف بھی عمران خان سے بات چیت کو کرنے کو تیارہیں، ن لیگی رہنما کا انکشاف

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناءثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،قائد ن لیگ ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے آمادہ تھے اور انہوں نے اس کا ثبوت اپنے عمل سے دیا،نواز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت اس وقت بھی دی تھی جب ملک میں 126دن کا دھرنا جاری تھا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی عوامی پذیرائی زیرو ہے لیکن عام انتخابات میں انہیں مظلومیت اور مزاحمت کا ووٹ ملا ہے ۔بانی پی ٹی آئی اس وقت نواز شریف کو برا بھلا کہہ رہے تھے لیکن انہوں نے پھر بھی بات چیت کیلئے عمران خان کی طرف ہاتھ بڑھایا تھانواز شریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ ملکی مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں۔ نواز شریف کو مزاحمتی سیاست او ر بیانیے کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا جلا وطنی کاٹنی پڑی اور ان کے کاروبار تباہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اتنے بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

انہیں جیب سے قرآن نکال کر قسمیں نہیں اٹھانی چاہیے تھیں، تاہم ان کی بات یہ درست ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو لندن نہیں بجھوایا تھا۔گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی غرض سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی کابینہ نے لندن بھجوایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close