چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ۔۔۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ پروٹوکول کی 10 سے 12 گاڑیاں مختص تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close