فیصل کریم کنڈی کے بیان پرپی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

پشاور (پی این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیصل کنڈی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغوی پختونوں کیلئے آواز اٹھائیں، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے، فیصل کنڈی سندھ حکومت کی ترجمانی کریں خیبر پختونخوا کی نہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا دوبارہ جنازہ نکال دیا، خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور مذاکرات کی شروعات آپ کی حکومت نے کی، پی ٹی آئی دور حکومت میں طالبان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ آپ کے قائدین دانت کے علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں، آپ کو ہمارے ہسپتالوں کی فکر لگی ہوئی ہے، ہم نے پہلی مرتبہ صحت کارڈ نظام متعارف کروایا، صحت کارڈ سے لاکھوں غریبوں کو مفت علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close