اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں، آج وزیراعظم کو بزنس کمیونٹی کہہ رہی ہے، ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کریں، جو حکومتیں فیصلہ نہ کرسکیں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کو معاملات کا حل نکالنا پڑے گا، یہ وزیراعظم کی ذمہ دار ی ہے، ناممکن کو ممکن بنانا ہی سیاستدان کا کام ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں نفرت دشمنی ہوتی تھی لیکن آج اکٹھے اقتدار میں ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں، ان سے بات چیت کریں، لیکن اگر وہ بات نہیں کرنا چاہتے تو وہ خود ذمہ دارہوں گے۔
وزیراعظم جس کرسی پر بیٹھے ہیں ان کو حل نکالنا ہوگا، اگر نہیں کرسکتے تو استعفا دے دیں۔ وزیراعظم کو بزنس کمیونٹی کہہ رہی ہے، عارف حبیب بڑے محتاط انداز میں اصول کی بات کرتے ہیں، آج اگر بات کی ہے تو وزیراعظم کو اسی جذبے کے ساتھ لینا پڑے گا۔ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کریں، جب الیکشن نہیں ہوا تھا تو کہا تھا مل بیٹھیں، کوئی دوریاں نہیں ہیں ، لیکن الیکشن کے بعد اختلافات ہوسکتے ہیں۔میری جماعت میں ایک سوچ تھی کہ ایک نئی سوچ ہونی چاہیئے، ملک کی سیاست اور نظام کو مکمل طور پر بدلنا ہوگا، ہم یہی سوچ لے کر آرہے ہیں، یہ تفریق اور تقسیم کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں