چئیرمین پی اے سی کون ہوگا؟ ترجمان قومی اسمبلی کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ترجمان قومی اسمبلی نے چیئرمین پی اے سی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی سے منسوب خبروں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپیکر سے منسوب خبر کہ شیر افضل مروت یا کسی اور ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنایا جائے گا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب، کمیٹی ارکان اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی کی روایت ہے کہ قائمہ کمیٹیاں، ان کے چیئرمین تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے تشکیل دیے جاتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close