9مئی واقعات، فواد چوہدری سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے واقعات میں شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف لاہور میں درج 15 مقدمات کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کی روشنی میں لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں فواد چوہدری کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں توسیع کر دی اور قرار دیا کہ فواد چوہدری کی ویڈیو لنک سے متعلق درخواست کے فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت کی 7 دن کی مدت شروع ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈوکیٹ احسن بھون کو مخطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ 18 تاریخ کے بعد چیف جسٹس کے پاس پیش نہیں ہوئے؟‘، جس پر انہوں نے بتایا کہ ’ہم آج چیف جسٹس کے پاس پیش ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کریں‘، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے کیسز میں کوئی آڈر نہیں کر سکتے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں