الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو تیسری بار جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کرتے ہوئے پارٹی کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن نے تیسری بار تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں تحریک انصاف کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close