اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہو گا؟قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارٹی کا مؤقف ہے جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ برملا کہا کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہیے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں