تاریخی دھاندلی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تاریخی دھاندلی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنانی پڑی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے۔خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن باندی بنی ہوئی ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ بیرون ملک۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں