اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے قومی اسمبلی میں قائدخزب اختلاف عمرایوب کو ہدایات جاری کی ہیں۔اس قبل بانی چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا ۔تحریک انصاف کے 2 سینئر راہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کے بجائے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں