اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف کی جانب سے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کیلئے بھی یقین دہانی کروائے جانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی، ن لیگ کی یقین دہانی کے بعد ہی عمران خان نے بھی توسیع کی پیش کش کی تھی، قمر باجوہ کو پہلی توسیع کیلئے بھی نواز شریف کے لندن جانے کے بعد ہی ن لیگ نے بڑھ چڑھ کر حمایت کی تھی، تاہم حکومت میں آنے کے بعد ن لیگ نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ کام غلط ہو گا۔مزید کہا کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی، ایسا ہونہیں سکتا کہ 6سال میں ان کا کسی بڑے ایونٹ میں کردار نہ ہو، وہ ایک دبنگ اور کھل کربولنے والے آرمی چیف تھے، جہاں ن لیگ کو اعتراض تھا کہ پی ٹی آئی کو سافٹ کارنر دے رہے ہیں، وہاں ان کو یہ بھی تھا کہ اتنا نہیں مارنا چاہیئے، پارٹی بھی توڑ دی تھی، نااہل بھی کروا دیا تھا، اب ہلکا ہاتھ بھی رکھنا تھا۔
تاکہ وکٹ کے دوسری طرف کھیلنے کا جب موقع آئے گا، تو انہیں سافٹ کارنر ملے گا، جو بعد میں ہوا بھی، ان کے علاوہ پلیٹ لیٹس کی رپورٹ کون نکلوا سکتا تھا؟ جنرل باجوہ کی تاحیات چیف رہنے کی خواہش تھی، یہ ایک جماعت کے ساتھ نہیں ہوسکتا تھا، بلکہ دونوں جماعتوں کی حمایت چاہیے تھی۔پھر تحریک عدم اعتماد ہم خود کہتے رہے کہ فوج کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں