سکیورٹی فورسز کابڑا آپریشن، کئی دہشتگرد وں کو جہنم واصل کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close