اسد قیصر کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،بانی پی ٹی آئی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،عمران خان کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ،جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ کس بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھیں ہیں، جب تک عوام کا مینڈیٹ نہیں لیتے آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دئیے گئے اور ہمارے لوگوں کواٹھایاگیا۔ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔یہ کچھ بھی کرلیں ان سے حکومت نہیں چلنی۔ ان کے پاس حکومت چلانے کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے ان سے معیشت نہیں سنبھلنی ہے ملکی معیشت کے بارے میں انہیں کوئی ادراک نہیں ہے ۔ دھاندلی سے قائم ہونے والی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ۔جس طرح انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیااس کی مثال کبھی نہیں ملتی ۔پہلے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور پھر ہماری مخصوص نشستوں پر راتوں رات ڈاکہ مارا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close