بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف سامنے آگیا

اسلام آبا د( پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بشریٰ بی بی کو سلو پوائزنگ کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا، دو ماہ پہلے ٹیسٹ نہیں ہونے دیا اگراس وقت ٹیسٹ ہو جاتا تو انڈوسکوپی میں بہت زیادہ نظر آتا، یہ بہت تشویشناک چیز ہے۔

انہوں نے ترجمان پی ٹی آئی راؤف حسن کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے پوئے کہا کہ انڈواسکوپی ایسی چیز ہے جس میں معدے اور کھانے والی نالی کا اندر سے معائنہ کیا جاتا ہے، دیکھا جاتا ہے کہ چوٹ لگی یا کیمیکل کی وجہ سے اس کی اوپر والی لیئر جل گئی ہے۔ مریض کی ہسٹری دیکھیں تو مریض کہتا ہے کہ مجھے کھانے کو کچھ ایسا دیا گیا جس سے میری طبیعت خراب ہوگی، جب بشریٰ بی بی نے شکایت کی تو پکڑے گئے ان کو ڈر پڑ گیا، پھر انہوں نے دو ماہ ٹیسٹ نہیں ہونے دیا اگر اس وقت ٹیسٹ ہو جاتا تو انڈوسکوپی میں جو کچھ آج نظر آرہا اس سے بہت زیادہ نظر آتا، بطور ڈاکٹر میں ان چیزوں کو دیکھ کر سلو پوائزنگ سے انکار نہیں کر سکتا یہ بہت تشویشناک چیز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close