ماہانہ 26ہزار قسط پر اپنا گھر حاصل کریں، پنجاب حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوںکو دینے کا فیصلہ،رائیونڈ روڈ پر 5ہزار سستے اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے ،اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ کیلئے پنجاب حکومت نے 1لاکھ گھروں کی تقسیم پرقواعدوضوابط طے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئیں۔ محکمہ ہاوٴسنگ اینڈ ٹاوٴن پلاننگ ایجنسی نے اپنی چھت اپناگھرمنصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت کوپیش کردیںجس کے تحت حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے۔

ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60فیصدسبسڈی دےگی جبکہ شہری 40فیصدرقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لے سکیں گے۔ محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق سستے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کیلئے رائیونڈ پر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی رولز بنائے گی ،سکیم راولپنڈی، ملتان ،فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں شروع کی جائے گی جبکہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مزید فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کیں تھیں۔ منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کیلئے 3 ہزار سے زائد گھر بنانے کا اعلان کیا گیاتھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈاو¿ن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close