رانا ثنااللّہ نے لیگی رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے

اسلام آباد (پی این آئی)صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللّہ نے لیگی رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے۔

 

 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہوسکتی ہے۔لیگی رہنما نے انتخابی نتائج اور نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے متعلق جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کیے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہی الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا نہ ہی نواز شریف کی چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے دو نمبری کی گئی۔عرفان صدیقی کی نواز شریف کی چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کی خواہش والی بات درست نہیں۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا، جاوید لطیف کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہو سکتی، جو سزائیں بانی پی ٹی آئی کو آخری ہفتے میں دی گئیں، اس سے اُنہیں فائدہ ہی ہوا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close