پراسرار دھماکہ، کھڑی گاڑیاں ہوا میں اُڑ گئیں

لاہور(پی این آئی)شادی ہال کے باہر پراسرار دھماکہ سے قریب کھڑی گاڑیاں ہوا میں اُڑ گئیں۔

 

 

دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔کراچی میں گلشن اقبال تھانے کی حدود میں شادی ہال کے باہر دھماکہ ہوا جس سے قریب کھڑی گاڑیاں ہوا میں اڑ کر زمین پر گریں۔ اس خوفناک دھماکہ سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اب تک 4 زخمیوں کو قریب ہی واقع پٹیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک معمولی زخمی شخص کو موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کر کے گھر بھیج دیا۔ شادی ھال مالک نے بتایا کہ 2 زخمی ڈھول والے جبکہ 2 کیٹرنگ والے ہیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دھماکہ گیس پائپ لائن میں جلتی ہوئی آتش بازی گر جانے کے بعد وہاں موجود گیس کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

 

 

 

دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ شادی ہال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھامکے کی جگہ کے قریب کھڑی گاڑیاں ہوا میں اڑ کر گریں، دھماکہ کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ مین کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قانون نافظ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close