پیپلز پارٹی رہنما نے پی ٹی آئی پر سنگین الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی دہشتگرد جماعت ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے پیسے سیاست میں استعمال کئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ پاکستان کیخلاف سازش میں بانی پی ٹی آئی کا بڑا کردار ہے،جس شخص کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اس کو وزیراعظم بنا کر مسلط کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک ارب روپے ہیلی کاپٹر کے ستعمال پر خرچ کئے،بانی پی ٹی آئی نے ایمانداری کا ماسک لگا یا ہوا تھا،اس نے بھارت اور اسرائیل کے پیسے سیاست میں استعمال کئے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھولا،پی ٹی آئی کے ٹرولز نے اداروں، افراد اور فیملیز کیخلاف ٹرولنگ کی،بانی پی ٹی آئی کے پاس سازشی ٹول ہے، اس نے جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ تاحیات توسیع دینے کو تیار ہوں،اس نے جنرل باجوہ اور ادارے کیخلاف سازش شروع کی،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی دہشتگرد جماعت ہے، پی ٹی آئی نے جھوٹے پروپیگنڈاکرائے،پی ٹی آئی کی بدمعاشوں کا رویہ قابل مذمت ہے،پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں شرمناک رویہ اختیار کیا گالم گلوچ کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close