اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہے، فل کورٹ اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے طلب کیا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ آفس نے تمام ججز سے تجاویز مانگی تھیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ ویسٹ سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔یاد رہے 08 اپریل کو ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ بارے سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کراوائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب وزارت داخلہ کواب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔ زرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔

جس میں بتایاگیاہے کہ دو اپریل کوھائی کورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط ملے۔ تین۔ چار اور پانچ اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔ ججز کو ریشم ، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، معاملے الگ الگ دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خط پر آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی۔ آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close