سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال ہوگی یا نہیں؟اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اراکین کی رکنیت معطل کرنے اور داخلے پر پابندی کے خلاف تحریک پیش کی۔ایوان نے اس تحریک کو کثرت رائے سے منظور کیا جس کے بعد سپیکر اسمبلی نے جمشید دستی اور اقبال خان کی ایوان میں داخلے پر پابندی کے احکامات واپس لے لیے۔سپیکر کے احکامات واپس لینے کے بعد جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال کردی گئی اور دونوں کو ایوان میں حاضری لگانے کی اجازت مل گئی۔خیال رہے کہ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی ہنگامہ آرائی اور آواز کسنے پر قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close